i پاکستان

پنجاب، کے پی انتخابات نہ ہونے کا مطلب غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا، فواد چوہدریتازترین

March 30, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں انتخابات کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دس اگست کو فارغ ہو گی، سوال یہ ہے تین مہینوں میں کیا معجزہ ہونا ہے کہ پی ڈ ایم الیکشن میں چلی جائے؟ اس کا کوئی امکان نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہونا ہے اور پی ڈی ایم کی سیاست میں واپسی کا دور دور امکان نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا، لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتدا کرسکتا ہے اور کوئی اسے نہیں روک سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی