خیبر پختونخوا میں بدترین مالی بحران کے تناظر میں اعلی سرکاری افسران کے دفاتر میں تزئین و آرائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مالی بحران پر مشیر خزانہ نے سرکاری محکموں کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت اہم عہدوں پر فائز اعلی افسران کے دفاتر میں فرنیچر، ٹائلز ، وال پیپر وغیرہ جیسی تزین و آرائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ہدایت نامے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو تمام اے ڈی بی اسکیموں کا ازسرنو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جب کہ تمام سرکاری دفاتر میں کسی بڑے ریپئیرنگ کے کام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی