i پاکستان

پیٹرول پرسبسڈی ؟وزیرپیٹرولیم نے تردید کردیتازترین

March 22, 2023

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول پرسبسڈی کی تردید کردی۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ ہم پیٹرول پر سبسڈی دے رہے ہیں،ہمارا پروگرام سبسڈی کا نہیں ہے۔مصدق ملک نے پیٹرول پرسبسڈی کی تردید کردی۔ مصدق ملک نے کہا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے ایک دن میں 5 لٹرسستا پیٹرول ملے گا۔2کروڑ14لاکھ چھوٹی گاڑیاں ہیں،گاڑیوں کاپٹرول ملاکرماہانہ460ملین لیٹر پیٹرول کااستعمال بنتاہے،چھوٹی گاڑیوں کو30لیٹرتک ماہانہ ریلیف دینے کی تجویزہے۔امیرکیلئے پیٹرول مہنگا کرکے غریب کو ریلیف دیں گے۔ وزارت پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کو100فیصدریلیف ملے گا،پٹرول بلیک سے بچنے کیلئے موٹرسائیکل کی یومیہ حد 2لیٹرمقررکریں گے۔موٹرسائیکل سوارماہانہ21لیٹرپٹرول استعمال کرتاہے اس وقت ملک میں2کروڑ60 لاکھ موٹر سائیکل ہیں۔ مصدق ملک نے کہا 15دن بعدامیراورغریب کے پٹرول کیفرق کااعلان ہوگا، امیر اورغریب کیپٹرول میں100روپے فی لیٹرفرق ہوگا۔ وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق نیکہا کہ ریلیف کیلئے تین آپشن زیرغورہیں،پاسورڈ کے ذریعے یا کارڈ یا پھربی آئی ایس پی کے ذریعے ادائیگی زیربحث آئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی