پاکستان سمیت دنیا بھر میںشہری دفاع کا عالمی دن یکم مارچ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصدعوام کو قدرتی آفات،حادثات،ناگہانی واقعات،سیلاب،آگ لگنے اورزلزلوں سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امدادکی فراہمی جیسی سرگرمیوں کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔شہری دفاع کے عالمی دن کی مناسبت سے فیصل آبادسمیت ملک بھر میں خصوصی سیمینارز،واک،کانفرنسز،مذاکروں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین زمانہ امن اور حالت جنگ کے دوران شہری دفاع کی اہمیت،سول سوسائٹی کے فرسٹ ایڈ کی تربیت بارے پہلوئوں کو اجاگر کریں گے مختلف شہروں میں شہری دفاع کے رضا کار عملی مظاہرے بھی پیش کریں گے جس میں فرضی آگ لگا کر متاثرین کو بچانے،حادثے میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور د شہری دفاع کے د یگر مصنوعی مظاہرے شامل ہونگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی