i پاکستان

پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کا فیصلہتازترین

April 26, 2023

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس 27اور 28کو بھارتی شہر نئی دہلی میں ہوگا ، اس اجلاس میں پاکستان ورچوئل شرکت کرے گا ،ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچوئلی کریں گے،واضح رہے کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے اس سال علاقائی فورم کے کئی ایونٹس کی میزبانی کرے گا ،بھارت نے مئی میں گوا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کر رکھا ہے،بھارت رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی بھی میزبانی کرے گا، شنگھائی ممالک کی اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی