i پاکستان

پاکستان کا چین پاک تعاون پر مشتمل تعلیمی پروگراموں پر مکمل اعتماد کا اظہارتازترین

February 20, 2023

پاکستان نین پاک تعاون پر مشتمل تعلیمی پروگراموں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستانی طلباء کے لیے اہم منزل ہے، پاکستان کو صنعت کاری کا مرکز بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اس سے پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی،پاکستان چین کے ساتھ تعلیم اور صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میںمنعقد ہ چین کی 23ویں سالانہ کانفرنس اور ایکسپو برائے بین الاقوامی تعلیم میں چین پاک تعاون پر مبنی تعلیمی پروگراموں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی تعلیمی نمائشوں میں سے ایک ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے ''انٹرنیٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ انڈسٹری ایجوکیشن انٹیگریشن'' کے موضوع پر چین پاکستان سیمینار میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاک چین تعلیمی تعاون بالخصوص آئی ٹی، ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے امید کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستانی طلباء کے لیے اہم منزل ہے۔ ہم پاکستان کو صنعت کاری کا مرکز بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس سے پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی ۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یہ ماڈل چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تبادلوں کو فروغ دے گا ، اور بین الاقوامی پیداواری صلاحیت کے تعاون کے لیے فوری طور پر درکار صلاحیتوں کی کاشت کو تیز کر ے گا ۔ گوادر پرو کے مطابق سفیر نے مزید کہا پاکستان ایک آہنی بھائی اور چین کے ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر چین کے ساتھ تعلیم اور صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے تاکہ ہمارے تاریخی تعلقات میں ایک نئی جہت شامل ہو، اور ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو پورا کرنے میں مدد ملے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کانفرنس اور چائنا پاکستان انڈسٹریل اکیڈمک انٹیگریشن الائنس اس شکل اور عظیم اہداف کو حاصل کرنے میں صحیح پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں کمرشل قونصلر غلام قادر نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستا ن سیمینار ،طلبائ، والدین، مشیران اور ماہرین تعلیم کے درمیان نیٹ ورکنگ اور ثقافت کے تبادلے کے مواقع فراہم کرے گا ۔نہوں نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلیمی تعاون کو فروغ دے رہا ہے، خاص طور پر صنعت کاری کے شعبے میں چین کے پاس ایک بہت بڑا سپلائی چین سسٹم ہے جو ہماری صنعت کو منظم کرنے میں مدد کرے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی