i پاکستان

پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں، فواد چوہدریتازترین

September 01, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہونا ہے، آج وہ دہشت گردی کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی طور پر اشرافیہ کے نزدیک عوامی لیڈر غیر اہم ہیں کیونکہ عوام کی کوئی حیثیت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی