i پاکستان

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیاتازترین

October 20, 2022

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا دارالخلافہ لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 241ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، لاہور میں رواں ماہ سے ہی اسموگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز تک اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے،ملک کے آلودہ ترین شہروں میں فیصل آباد دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے،عالمی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی