ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں،خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کیا،خواتین کے کردار کو سراہتی ہوں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے عالمی فورم پر کشمیری خواتین کیلئے آواز اٹھائی،وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی، پاکستان دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کراتا رہے گا،کشمیریوں کی سیاست اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے۔جمعرات کے روز ہفتہ وار نیوز بریفینگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا کہ 6اور 7مارچ کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ ہوا،پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے،مقبوضہ کشمیر میں خواتین اوربچے بھی بھارتی مظالم و بربریت کا شکارہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کراتا رہے گا،کشمیریوں کی سیاست اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں،بھارت تسلسل کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خواتین کی پاکستان کی ترقی میں کردار کو سراہتی ہوں،ملکی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں،خواتین کے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کیا،خواتین نے ہر میدان میں بھی اپنا اور ملک کا نام روشن کیا۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر کشمیری خواتین کیلئے آواز اٹھائی،وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی،وزیرخارجہ نے اسلام میں خواتین کے حقوق اور کردارپر کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو امریکا کے دورے پر ہیں،قطر کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی نقطہ نظرپیش کیا،وزیراعظم نے امیر قطر سے ملاقات کرکے تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی