پولیس اور ڈاکوں میں پولیس مقابلے سے چوکی انچارج فرید کوٹ سب انسپکٹر سرور اکرم شہید ہوگیا، پولیس کانسٹیبل سمیت دو اہلکار زخمی جبکہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نیواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تھانہ صدر پاکپتن کے علاقے میں شادیوں کی باراتیں لوٹنے والے ڈکیت گینگ لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوں کے فرار ہونے پر پولیس اور ایلیٹ فورس نے انکا تعاقب کیا، گاں نتھیں بودلہ کے قریب ڈاکوں اور پولیس کا مقابلہ ہوگیا جس میں انچارج پولیس چوکی فرید کوٹ سب انسپکٹر سرور اکرم شہید ہوگئے جبکہ عمران اور عامر مشتاق پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن توصیف حیدر موقع پر پہنچ گئے، وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ سرور اکرم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر بہادری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ہے، پنجاب حکومت شہید سب انسپکٹر سرور اکرم کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو اپنی نگرانی میں واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا اور آر پی او سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی