پاک فوج ریسکیو ٹیم ترکیہ سے وطن واپس پہنچ گئی، ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پاک فوج کی 33رکنی سرچ و ریسکیو ٹیم جمعہ کے روز ترکیہ سے وطن واپس پہنچی ، پاک فوج کی ٹیم نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 17روزہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی منظم ٹیم 6فروری کو ترکیہ بھجوانے کا انتظام کیا تھا، این ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122کی 53رکنی ٹیم ترکیہ بھجوانے کا بندوبست کیا تھا، وطن واپسی پر ٹیم کا استقبال وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر،پاکستان میں ترکی کے سفیر اور این ڈی ایم اے نے کیا، تقریب میں ترکیہ ایمبیسی اور وزرات خارجہ کے افسران بھی شامل تھے ، ترکیہ کے سفیر نے پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، ترکیہ کی ایمبیسی کیجانب سے پاک فورج کی ٹیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے ترکیہ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ تنظیم آفاد کیساتھ مکمل رابطے میں ہے ، ترکیہ کو این ڈی ایم اے کیجانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی