i پاکستان

وزیراعظم نے2017کے بعد موسمیاتی تبدیلی کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت سے تاریخ رقم کردیتازترین

October 19, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کونسل کو مکمل فعال ادارہ بنانے اورمستقبل میں موسمیاتی خطرات کی نشاندہی اور قومی سطح پر جامع پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق رہن سہن اور تعمیرات اختیار کرنے کے لئے اقدامات تجویز کئے جائیں، پاکستان کو شدید خشک سالی کے خطرے سے بچانا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے صوبہ سندھ کا ڈیلٹا کا علاقہ خشک ہو گیا، ماہرین کی رائے کی روشنی میں اقدامات ،جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے بچا ئوکی تدابیر تجویز کریں،تفصیلات کے مطابق بدھ کو 2017کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت سے تاریخ رقم کردی، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور مستقبل میں موسمی خطرات سے بچائو کیلئیموسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کے حامل گھروں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے نیشنل پلان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق رہن سہن اور تعمیرات اختیار کرنے کے لئے اقدامات تجویز کئے جائیں، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے اور بروقت تیاری کے لئے مستقل بنیادوں پر وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کا اشتراک عمل تیار کیا جائے، وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کونسل مشترکہ مفادات کونسل کی طرز پر بنائی گئی تھی

جس میں وفاق اور تمام صوبائی متعلقہ سٹیک ہولڈرز شامل ہیں، موسمیاتی تبدیلی کونسل کو مکمل فعال ادارہ بنایا جائے،مستقبل میں موسمیاتی خطرات کی نشاندہی اور قومی سطح پر جامع پلان تیار کیاجائے،وزیراعظم نے جامع پلان کی تیاری کے لئے بہترین ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں تباہ کن سیلاب کا رہی ہیں، سندھ اور بلوچستان میں تباہی تازہ مثال ہے، کاربن کے اخراج میں 1فیصد سے بھی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اولین 10 ممالک میں ہے،اس تباہی کو ہمیں بھول نہیں جانا، متاثرین کی بحالی کے ساتھ مستقبل کی تیاری کرنی ہے، انہوں ے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کونسل مرکزی کردار ادا کرے،خطرات کی نشان دہی، وسائل کی فراہمی، نقصان کا اندازہ لگانے کی صلاحیت بہتر بنانے پر توجہ دیں،خطرات سے کیسے بچا جائے، عوام کو کیسے تیار کیاجائے، انتظامیہ کی کیا تربیت ہونی چاہئے، اس پر ٹھوس کام کریں، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو شدید خشک سالی کے خطرے سے بچانا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے صوبہ سندھ کا ڈیلٹا کا علاقہ خشک ہو گیا، ماہرین کی رائے کی روشنی میں اقدامات ،جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے بچا ئوکی تدابیر تجویز کریں، وزیراعظم نے تین گنا زیادہ گلیشیئر پگھلنے اور مون سون کی بارشوں کی شدت سے بچا کے لئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی