i پاکستان

وزیر اعلی پنجاب سے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی ملاقات، پرویزالہی نے نئی ذمہ داری ملنے پر مسرت جمشید چیمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاتازترین

October 21, 2022

وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے کہا ہے کہ وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پائی تک نہیں دی، 100ارب روپے سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا، عمران خان کے ویژن کے مطابق مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعلی پنجاب سے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلی پرویزالہی نے نئی ذمہ داری ملنے پر مسرت جمشید چیمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور فلاح عامہ کے حکومتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کردی،اس موقع وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے کہا ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کیے، وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پائی تک نہیں دی،انہوں نے کہا ہے کہ 100ارب روپے سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا، عمران خان کے ویژن کے مطابق مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں،ملاقات کے دوران مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو نئی جہت دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی