i پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے عثمان بزدار، پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار ؟تازترین

April 24, 2023

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر جہاں بہت سے لوگ اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نام پر بھی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں ، پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور حماد اظہر کی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش پر اوس پڑ گئی ہے اورعثمان بزدار اور پرویزالٰہی بڑے ناموں کے مقابلے پر نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی خوش ہیں ہیں ،یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں کہ عمران خان کامیابی کی صورت میں عثمان بزدار کی طرز پر کوئی سرپرائز دے سکتے ہیں ۔ پنجاب ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد تحریک انصاف میں آئندہ کی سیاست کے حوالے سے بحث زور پکڑ گئی ہے جس میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ اہم ترین موضوع ہے ۔سیاست پر گہری نظر رکھنے والے سنجیدہ سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے ٹکٹ کے اجراء کی ابتدائی طور پر جو فہرست سامنے آئی ہے اس میں وزار ت اعلیٰ کے دو نام ہی ذہن میں آتے ہیں جو پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کے ہیں تاہم میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید بھی اس دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیںکہ پنجاب میں نئی روایت بھی قائم کی جا سکتی ہے اور کچھ بعید نہیں کہ عثمان بزدار کی طرز پر کوئی غیر متوقع سرپرائز دیدیا جائے جس میں کسی خاتون کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی