انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاد باغ لاہور میں ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے دشمن سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب نے دھاتی و کیمیکل ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں تیزی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں زیرو ٹالرینس اپنائی جائے ،دھاتی و کیمیکل ڈور کی تیاری ، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی