i پاکستان

نوجوان ملک کا مستقبل، نظر انداز نہیں کر سکتے،وزیراعظمتازترین

February 27, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے 2023 کو نوجوانوں کا سال قرار دے دیا۔ یوتھ ویک کے دوران اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نظر انداز نہیں کر سکتے، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی اور قابل بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے پروگرام کے 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، 2013 میں نوازشریف نے اس پروگرام کو ملک بھر میں پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یوتھ پروگرام شروع کیا، نوجوانوں کو بلاسود آسان شرائط پر قرض دیئے گئے، نوجوانوں کو بیرون ملک تعلیم دلوائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بنا تو ملک شدید معاشی مشکلات میں تھا، ملک میں سیلاب آیا ہوا تھا لیکن ہم نوجوانوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے، نوجوانوں کیلئے یوتھ پروگرام سمیت مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ زراعت سمیت آئی ٹی کے شعبے بھی یوتھ پروگرام میں شامل کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی