نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر را وانوار سمیت دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ۔ رواں برس 23 جنوری کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقید اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور اس وقت کے ایس ایس پی ملیر را انوار سمیت 18 دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا۔ کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کرکے شواہد کو نظر انداز کیا ہے، اس لئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی