i پاکستان

متنازع ٹویٹس کیس، اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظورتازترین

March 28, 2023

سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ سپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی آج اگر پیش نہیں ہوتے تو ان کے وارنٹِ گرفتاری نکالے جائیں۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی اوقات کے اندر اعظم سواتی کی حاضری کا انتظار کر لیتے ہیں۔ اعظم سواتی کی جانب سے وکیل سہیل خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے جنہوں نے اپنے موکل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی۔ اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کل تک اسلام آباد میں تھے، آج خاندان میں فوتگی کے باعث انہیں گاں جانا پڑا ہے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی اور متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی