مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون مقامی میرج ہال میں قائم آٹا پوائنٹ کا گیٹ کھلنے کا انتظار کر رہی تھی، گیٹ کھلنے پر دھکم پیل کے باعث خاتون گر کر زخمی ہوئی، 60 سال کی بزرگ خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)ظہیر عباس جعفری نے مفت آٹا پوائنٹ پر خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی سی مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس سے قبل بھکر میں بھی مفت آٹا لینے کے لیے دھکے کھانیوالا شہری آٹا لیتے ہی جان کی بازی ہار گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی