لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجی نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے دائر اپیل پرسماعت کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ کی توہین کی۔ دورانِ سماعت جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے، درخواست کے مسترد ہونے پر اپیل دائر نہیں ہوتی، قانون کے مطابق کام کرنا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے اور وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی