i پاکستان

مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت دیگر کی منی لانڈرنگ کے مقدمے سے اخراج کیلئے درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلبتازترین

February 15, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت دیگر کی منی لانڈرنگ کے مقدمے سے اخراج کے لئے دائر درخواست پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ میں جسٹس شہرام سرور نے تحریم الٰہی اور دیگر کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں درج مقدمہ کو چیلنج کر رکھا ہے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے، یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی ہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنیاد درج کیا گیا جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کی جانب سے درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کیس کی سماعت 28فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی