i پاکستان

منظور وسان سیلاب متاثرین کے گھیرنے پر دوڑ کر گاڑی میں جا بیٹھے، ویڈیو وائرلتازترین

August 31, 2022

مہران ہائی وے پر سیلاب متاثرین نے وزیراعلی کے مشیر منظور وسان کو گھیرنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو گاڑی کے قریب آنے سے روک دیا۔ سیلاب متاثرین کے مشتعل ہونے پر منظور وسان کو مظاہرین کا حصار توڑ کر گاڑی کی طرف دوڑ کر نکلنا پڑا، اس دوران متاثرین پی پی رہنما کی گاڑی کے پیچھے دوڑتے اور نعرے لگاتے رہے۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ فلڈ ریلیف فوکل پرسن منظور وسان نے فیض گنج کے عوام کو نظر انداز کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی