i پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائرتازترین

October 17, 2022

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پرفارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے آج سپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد میں پیش ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی (آک) منگل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی