شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگرملز کے گوداموں میں کثیر تعداد میں چینی ذخیرہ کیے جانے کا دعوی کیا ہے،پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کے محکمہ زراعت و خوراک سے ملاقات کی اور اس موقع پر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ شوگرملزکے گوداموں میں کثیر تعداد میں چینی کے اسٹاک موجود ہیں، جب تک یہ چینی برآمدنہ ہو نئے کرشنگ سیزن کا آغاز کس طرح کیا جاسکتا ہے؟شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ زراعت سے میٹنگ میں نئے کرشنگ سیزن کے آغازکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت پنجاب کو مطلع کیا گیا کہ شوگرملزکے گوداموں میں کثیر تعدادمیں چینی موجود ہے جب تک اسے برآمدنہ گیا گیا شوگرملزکے پاس نئی چینی رکھنے کیلئے گوداموں میں گنجائش نہیں ہے،ایسوسی ایشن نے کہا کہ شوگر ملز کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ان حالات میں کرشنگ سیزن کا آغازکس طرح کیاجاسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی