i پاکستان

ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے، شیخ رشیدتازترین

October 20, 2022

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے، ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسحاق ڈار روس اور چین کا نام لینے سے پہلے شہباز شریف سے پوچھ لیں، شہباز شریف شو پیس ہے، فیصلے اور رابطے لندن سے ہو رہے ہیں، جہاں مایوسی چھاگئی ہے،سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں، 10سے 15دن میں پتہ لگ جائیگا، کال آتی ہے یا قال پڑتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی