چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں قتل کرنے کا دوسرا منصوبہ بھی بنایا جا چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم نے آئین کو دیکھتے ہوئے اپنی حکومتیں قربان کیں، وکلا نے بتایا کہ 90 دن سے آگے الیکشن جاہی نہیں سکتا ، عدلیہ کو اعتماد دلاتا ہوں کہ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جن تین لوگوں کو نامزد کیا وہی مجھے قتل کرانے کی کوشش میں ملوث ہیں ، جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے کہ ملزم نوید کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے وقت پانچ نامعلوم افراد عدالت میں موجود تھے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، شہباز شریف ، ڈرٹی پیری، رانا ثنااللہ کے باعث کیس کو کور اپ کرنے کی طاقت ہے تینوں کو خوف ہے کہ عمران خان اقتدار میں نہ آجائے ۔ ان کاکہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے جس وقت فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس عدالت میں گئے دونوں فوری ختم ہوجائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی