لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امیتاز کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے جلسے کی اجازت سے متعلق 2 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پی ٹی آئی نے پہلے 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی، دوسری درخواست میں جلسہ 26 مارچ کو کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی درخواست پر آج شام متعلقہ حکام سے میٹنگ ہے، میٹنگ کے بعد جلسے کی اجازت کے حوالے سے پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیں گے۔ عدالت نے ڈی سی کو زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کر کے (آج) بدھ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت (آج) بدھتک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی