i پاکستان

میں صحیفہ ہوں ترے دل پہ اُترنے والاتازترین

March 29, 2023

میں صحیفہ ہوں ترے دل پہ اُترنے والا
ہمارا آج کا موضوع، سردار محمد ابراہیم خان سابق صدر آزاد جموں و کشمیر کی مشہور کتاب

(The Kashmir Saga)
دی کشمیر ساگا ہے۔
1965 میں لکھی گئی یہ کتاب، حیرت انگیز انکشافات اور حقائق سے پُر ہے جن کا ذکر ہم اُن ہی کی زبان میں، یہاں اُردو میں کر رہے ہیں۔
ہمارے سامنے اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے جو 1990 میں شائع ہوا تھا۔ اُنہوں نے اس ایڈیشن میں جن دو ابواب کا اضافہ کیا، وہ در اصل ہمارا آج کا موضوع ہیں۔
یہ وہ راز ہیں جو سردار صاحب مرحوم نے 25 سال تک اپنے سینے سے لگائے رکھے لیکن اس فانی دُنیا کو چھوڑنے سے 12 سال قبل، دوسرے ایڈیشن میں حسب ِ وعدہ افشا کرگئے۔
(Some Blunders Committed In Kashmir & Kashmir As A Country)
ان دو ابواب کا اُردو ترجمہ پیش کرنے سے پہلے، 1990 میں شائع شدہ کتاب کا ہوشرُبا دیباچہ قارئین کی نذر کیا جارہا ہے۔ ملاحظہ کیجیۓ!
یہ کتاب بڑی مُشکل سے ہاتھ آئی۔ میرے عزیز دوست، شیخ شفیق الرحمان سابق اِنکم ٹیکس بیوروکریٹ آزاد کشمیر نے خورشید میموریل لائبریری سے یہ کتاب لے کر اس کی فوٹو کاپیاں کروائیں۔
اُن کے برادر، شیخ حفیظ الرحمان جو آزاد کشمیر بورڈ آف ریونیو کے ممبر اور ایک عرصہ تک صدر آزاد کشمیر، سردار ابراہیم خان کے ساتھ کام کرچکے ہیں، نے اپنے صاحبزادے کی مدد سے پوری کتاب کو pdf پر منتقل کیا۔
میں ان دونوں احباب کا انتہائی شُکرگذار ہوں جن کی مدد کے بغیر یہ راز، نہ جانے کب تک ایک کتابی راز ہی رہتا کہ کُتُب بینی کا اب ہمیں نہ شوق ہے اور نہ ہی ہماری ترجیح ۔ یہ ایک المیہ ہے جس پر پھر کبھی بات ہوگی۔
آخر میں، میں اپنے عزیز دوست، طارق انوار (جو میرے شاگرد بھی رہ چکے ہیں) کا ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں جن کے مشورے اور تعاون سے، ہم اُردو ترجمہ اور ٹائپنگ کے مراحل بخوبی طے کر پائے۔ الحمدُ ِللّہ!
براہِ کرم! اپنی قیمتی آراء سے نوازنا نہ بھولیۓ گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی