محکمہ صحت نے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے پر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں ائیرکنڈیشنڈ چالو کرنے کے احکامات جاری کر دیئیسیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کے نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق پنجاب میں ٹمپریچر بڑھنے اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے دوران 15 اپریل تا 15 اکتوبر تک مریضوں کی سہولت کیلئے ائیرکنڈیشنڈ فعال کرنے کی اجازت ہے۔مشاہدہ میں آیا ہے کہ ہسپتالوں کے آفسز میں تو ڈاکٹرز نے ائیرکنڈیشنڈ چالو کر لئے ہیں جبکہ مریضوں کیلئے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کے اے سی فعال نہیں کئے گئے، جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم درجہ حرارت بڑھنے اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث فوری طور پر سرکاری ہسپتالوں میں ائیرکنڈیشنڈ فنکشنل کئے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی