پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کروڑوں مسلمانوں کے خواب پاکستان کو ناکام ملک بنانے پر تلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اٹلی کے ساحل پر پہنچنے کی امید لئے ہوئے درجنوں پاکستانی کشتی الٹنے سے ڈوب گئے، یہ پاکستانی اچھے مستقبل کیلئے پاکستان چھوڑ کر اٹلی جا رہے تھے. سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بیورو آف امیگریشن کے مطابق 2022 میں 8 لاکھ 32 ہزار 339 پاکستانیوں نے بیرون ملک چلے گئے اور ملازمت کیلیے رجسٹر ہوئے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان چھوڑ کر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد ماضی کے مقابلہ میں 300 فیصد زیادہ ہے، آزادی کے پچھتر سال بعد ہماری اشرافیہ کروڑوں مسلمانوں کے خواب پاکستان کو ناکام ملک بنانے پر تلی ہے ، جدوجہد واحد حل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی