i پاکستان

لاہور ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمدکے حکم امتناع میں مزید توسیعتازترین

May 09, 2023

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے ماسٹرپلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کے حکم امتناع میں مزید توسیع کردی۔ لاہور ہائی کورٹ میں لاہور ماسٹرپلان 2050 کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہدکریم نے شہری عبدالرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ لاہور ماسٹر پلان 2050 قانون کے خلاف منظور کیا گیا۔ عدالت نے ایل ڈی اے کو متعلقہ دستاویزات اربن یونٹ کو دینے کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اربن یونٹ ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے ٹی او آرز آئندہ سماعت پر پیش کرے۔ عدالت نے ایل ڈی اے کو عدالت کی معاونت کے لیے سینئر افسر مقررکرنیکی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی