i پاکستان

ہلال احمر پاکستان نے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیاتازترین

April 11, 2023

ہلال احمر پاکستان نے برلب سڑک کھلے آسمان تلے بیٹھے متاثرین سیلاب کو امدادی سامان کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے.خستہ حال چھونپڑیوں میں رہائش پذیر افراد کو ضرورت کا سامان مہیا کیا جائے گا. اس حوالے سے ہلال احمر پاکستان کے انچارج برائے فلڈریلیف ریسپانس زوالفقار احمد کے مطابق متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد اور خدمت جاری رکھی ہوئی ہے. چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر متاثرہ گھرانے کی مدد کو یقینی بنایا جا رہا ہے. ہلال احمر پاکستان اپنے سات بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے بلا رنگ و نسل، بلا تفریق ہر متاثرہ فرد کی مدد کر رہا ہے. ہلال احمر نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی، ہندو کمیونٹی کو بھی راشن اور امدادی سامان فراہم کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی