i پاکستان

کراچی،سرجانی ٹاون میں چار منزلہ بلڈنگ گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیتازترین

August 16, 2022

کراچی میں سرجانی ٹان گرین بس سٹاپ کے قریب چار منزلہ بلڈنگ گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں گرین بس سٹاپ کے قریب واقع چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 11 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا، زخمیوں کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی