i پاکستان

کراچی میں بغیر این او سی زیر تعمیر 23 بڑے رہائشی منصوبے سیلتازترین

October 13, 2022

کراچی میں بغیر این او سی کے زیر تعمیر 23 بڑے رہائشی منصوبوں کو سیل کر دیا گیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مطابق بغیر این او سی تعمیرات کرنے والے 23 رہائشی منصوبوں کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ایس بی سی اے کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پراجیکٹس میں سرمایہ کاری نہ کریں، بصورت دیگر اپنے نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ ملیر، گلستان جوہر، گلشن معمار، سرجانی ٹاون اور گڈاپ ٹان کے 23 رہائشی منصوبے سیل کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی