خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے خط گورنر ہاؤس کو موصول ،گورنر خیبرپختونخوا نے خط رات 8بجے موصول ہونے کی تصدیق کردی ، اس موقع پر گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ خط سر بمہر اور سیکرٹری کے نام پر ہے ، خط میں کھولنے کا مجاذ نہیں ، سیکرٹری چھٹی پر پیرکے روز آکر خود خط کھولے گا ، خط کھولنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے تاریخ کے حوالے سے بات جائیگی ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں جو بھی دستیاب تاریخ ہوگی الیکشن کرادینگے ، انتظامات کرانا الیکشن کمیشن کا کالم ہے ، مجوزہ تاریخ وہ دینگے ، میری خواہش تھی کہ صدر مملکت اور ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے ، کل سہ پہر 4متفقہ تاریخ کیلئے صدر مملکت سے رابطہ بھی کیا تھا لیکشن صدر نے رات کو ہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ، اعلان سے قبل صدر تاریخ کیلئے بلا لیتے تو مثبت پیغام مل جاتا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی