i پاکستان

قانون سازی آئین کے مطابق ہونی چاہیے ،ساجد نقویتازترین

September 29, 2022

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںمعا شرے جائز حقوق کی فراہمی پر نہ صرف قائم رہتے ہیں بلکہ ان میں امن کا قیام بھی اسی بنیادی نکتے کے سبب ہوتاہے۔کیونکہ کسی بھی قانون کے معاشرے پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں ، ٹرانس جینڈر بل کی بعض شقوں پر اعتراضات اٹھائے جارہے ہیںجنہیں نظر انداز نہ کیاجائے ۔ ہم روز اول سے متوجہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے اصول کو نعرے کی بجائے عملی طور پر نافذ کیا جائے ، ٹرانس جینڈر اور گھریلو تشدد بارے متعارف کرائے گئے قوانین دستورپاکستان میں درج مسلمہ اقدار،مروجہ قوانین ۔سینٹ میں پیش کر دہ ترمیمی و قرار داد اور وفاقی شریعت عدالت میں دائر پٹیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات تمام کو ہم آہنگ کرکے مثبت طریقے سے آگے بڑھا یا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹرانس جینڈر بارے اٹھنے والے تحفظات، احتجاج اور اس کی بعض شقوں پر رد عمل میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ہماراواضح اور دوٹوک موقف ہے کہ یہاں تمام قوانین آئین کے رہنما اصولوں کی روشنی میں مرتب کئے جائیں ، 73ء کے متفقہ دستور میں واضح کردیاگیا کہ پا کستان میں کوئی بھی قانون رہنمااصولوں اور بنیادی حقوق سے متصادم نہیں ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دستور پاکستان کی مسلمہ اقدار ، مروجہ قوانین ،سینٹ میں پیش کر دہ ترمیمی بل و قرار داد، وفاقی شرعی عدالت میں دائر پٹیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات تمام کو ہم آہنگ کرکے ٹرانس جینڈر بل اور گھریلو تشدد بل کو از سر نو ترتیب دیا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی