i پاکستان

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کو نیا خطتازترین

May 03, 2023

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کے حوالے سے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو خط لکھ دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن اراکین کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 2 ججز کی اسامیاں 19 ماہ سے خالی ہیں، گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے اجلاس بلا کر ججز کی تقرری کا عمل شروع کیا جائے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 53 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں اور 2 ججز کی آسامیاں 19 ماہ سے خالی ہیں، اپنی آئینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کے نام سپریم کورٹ کیلئے تجویز کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس احمد علی شیخ سپریم کورٹ میں سندھ کی واحد نمائندگی ہوں گے، تجویز کردہ دونوں ججز چند ماہ میں ریٹائر ہوجائیں گے، اس لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد بلایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی