i پاکستان

جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ نہ رک سکا ،محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے کھلہ بنی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاریتازترین

August 18, 2022

جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ نہ رک سکا ،محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے موجی ،چھتر گام کمپارٹمنٹ نمبر9کھلہ بنی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ،چینسہ مشینوں کے ذریعے رات کی تاریکی میں ٹمبر مافیا نے بے دریغ کٹائی شروع کررکھی ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکاران خاموش تماشائیکا کردار ادا کررہے ہیں ،گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک وفد نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ محکمہ جنگلات کو اس بارے شکایت بھی کی لیکن محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،انہوں نے کہا کہ اگر چینسہ اور آراء مشین بند نہ کروائی گئی تو اگلے چند ماہ میں سارا جنگل ختم ہو کررہ جائے گا جس کی وجہ سے نزدیک آبادی کو شدید نقصان پہنچنے کا اندایشہ ہے ایک منظم سازش کے تحت سرسبز وشاداب درختوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ،آزادکشمیر کا قدرتی حسن جنگلات سے ہی وابستہ ہے جنگلوں کے صفائے سے ایک جانب ماحولیاتی مسائل جبکہ دوسری جانب جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔کس قدر افسوس ہے کہ کثیر بجٹ اور ملازمین کی بڑی تعداد ہونے کے باوجود جنگلات کے قتل عام کو نہ روکا جاسکا ،سول سوسائٹی بھی اس بارے کردار ادا کرئے چونکہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی