یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی تجویز پر یوم آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے،سزائوں میں کمی آئین پاکستان کے آرٹیکل 45کے تحت کی گئی ہے جبکہ اعلان کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزائوں میں سے پانچواں حصہ کمی کی جائے گی،خواتین قیدی جن کی عمر 60سال یا اس سے زائد ہے اور 10سال قید کاٹ چکی ہیں تو انکی بھی باقی ماندہ سزا معاف کر دی گئی ہے اور جو قیدی 20سال قید کاٹ چکے ہیں تو انکی باقی ماندہ تمام سزا معاف کر دی گئی ہے،اس سزائوں میں کمی کا اطلاق ڈکیتی، اغوا، زنا ، دہشت گردی ، ریاست مخالف سرگرمیوں اور حدود آرڈیننس کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر نہیں ہو گا جبکہ سزائے موت کے قیدیوں پر بھی اس سزائوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی