i پاکستان

ہیلتھ انصاف کارڈ پر بھی سیاست کی گئی، شاہ محمود قریشیتازترین

October 08, 2022

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمیں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہیلتھ انصاف کارڈ پر بھی سیاست کی گئی اور اس کو روکا گیا، ہفتے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انصاف کارڈ انقلابی اقدام تھا لیکن اس پر بھی سیاست کی گئی اور اسے روکا گیا، مریض سیاسی نہیں ہوتا لیکن ذمہ دار افراد نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور امید ہے ہیلتھ کارڈ پر وفاقی حکومت تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کرے گی،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریضوں کا سرکاری اسپتالوں پر بے پناہ پریشر تھا اور اسپتال نئے تعمیر ہوں گے تودبا کم ہو گا۔ صحت کارڈ سے 10لاکھ روپے تک علاج کی سہولت مل رہی ہے، چھوٹے چھوٹے شہروں میں نئے اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی