سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ وہی چور ہے جو سپریم کورٹ کے خلاف ہے ، جنہوں نے 1100ارب کا کیس ختم کروائے ، سپریم کورٹ صرف یہ فیصلہ کے کرے گی کہ کون الیکشن کروائے گا ، وہ عوام کو نہیں کہہ رہی کہ کس کو ووٹ دے راج پور کے الیکشن کے نتائج سے ان کو معلوم ہوگیا ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے ، پیر کے روز سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام عوام کی نظر سپریم کورٹ پر ہے اور ان چوروں کے خلاف یہاں سے ہی ثبوت ملیں گے ، شیخ رشید نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ میں اگلہ الیکشن بھی اپنے ہی نشان پر لڑوں گا ، یہ چورن کون ہوتے ہیں کہ فیصلہ کرے کہ کون سا جج بنچ میں شامل ہوگا اور کون شامل نہیں ہوگا ، اس کافیصلہ چیف جسٹس نے کرنا ہے ، کہ کون سا جج کس بینج میں شامل ہوگا ، پہلے بھی ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اب پھر یہ حملہ کرناچاہتے ہیں، عدلیہ جو فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہوگامیں نے کبھی چوروں کا ساتھ نہیں دیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی