i پاکستان

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تین ہفتوں کی تاخیر کا خاتمہ کردیا،پاسپورٹ ڈیلیوری مدت کی بحالی کا حکمتازترین

April 29, 2023

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ ڈیلیوری کی مدت میں 3 ہفتوں کی تاخیر کا خاتمہ کر تے ہوئے پاسپورٹ ڈیلیوری مدت کی بحالی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ کی ڈیلیوری ایک ماہ کے بجائے 10 روز میں کی جائے گی، ارجنٹ فیس کے ساتھ ڈیلیوری 10 کے بجائے 4 ورکنگ دنوں میں ہوگی جبکہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ کی ڈیلیوری 5 کے بجائے حسب سابق 2 روز میں ہوگی۔ واضح رہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ سے تجاوز کر گیا تھا، ارجنٹ اور ایگزیکٹ پاسپورٹ بھی مقررہ مدت میں فراہم نہیں ہوپارہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی