وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نیچائلڈپروٹیکشن بیورو گوجرانولہ کے دورے پر علی حسن نامی بچے سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے علی حسن کے لواحقین کو تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے بچے کے لواحقین کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، انسپکٹر ارشد پاشا نے دو روز کی تلاش کے بعد علی حسن کا خاندان کو ٹھونڈ لیا۔ علی حسن کی والدہ آمنہ بی بی اپنے بچے کو دیکھتے ہی جذباتی ہوں گئیں اور بچے کو گلے لگا لیا۔ ماں بیٹا 8 سال قبل ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک دوسرے سے بچھڑے تھے والدہ علی حسن آمنہ بی بی نے 8 سال بعد بچے کو پا کر وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، سی ٹی او اور ٹریفک پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی