کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر علی زیدی کی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے علی زیدی کو 10ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا جبکہ مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے درخواست ضمانت پر اعتراض نہیں کیا،اس موقع پر مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا کہ میرے موکل نے کہا ہے کہ ہم آئوٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کریں گے جس پر علی زیدی کے وکیل خالد محمود نے جواب دیا کہ ہم کوئی آٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ نہیں کر رہے،بعدازاں کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی ضمانت منظور کر لی،قبل ازیں ملیرکورٹ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف فراڈ اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں سٹیل ٹاون تھانے سے ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا،پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا، علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ملیر کورٹ اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی