i پاکستان

دوحہ جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمدتازترین

October 18, 2022

دوحہ جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی جانب سے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دوحہ جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سید نذیر نے ایک کلو 521 گرام آئس اپنے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی