i پاکستان

دی کشمیر ساگاتازترین

March 30, 2023

 

دی کشمیر ساگا

اس تاریخی کتاب کے مختصر تعارف کے بعد آج ہم سردار محمد ابراہیم خان کا سوانحئ خاکہ پیش کررہے ہیں:
سردار محمد ابراہیم خان 22 اپریل 1915 کو پونچھ کے موضع ہورنہ میرا میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے بی-اے ایل۔ایل۔بی کرنے کے بعد 1931 میں انگلستان روانہ ہوئے اور پانچ سال وہاں رہ کر بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی۔
1947 میں اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے سے مُستعفی ہوکر خان محمد خاں کی جگہ باغ سدھنوتی کے حلقہ سے انتخاب میں کامیاب قرار دیئے گئے اور مسلم کانفرنس اسمبلی پارٹی کے چیف وہپ بنائے گئے۔ 24 اکتوبر 1947 کو اُنہیں آزاد کشمیر کی انقلابی حکومت کا صدر بنایا گیا۔
اُنہوں نے آزاد کشمیر کی پہلی کابینہ تشکیل دی جو حسبِ ذیل اراکین پر مشتمل تھی:
کرنل سیّد علی احمد شاہ، سیّد نذیر حسین شاہ، غلام دین وانی۔ بعد میں کابینہ میں توسیع کرکے چوہدری عبداللّہ بھلّی، خواجہ ثناء اللّٰہ شمیم اور میر واعظ محمد یوسف شاہ کو بھی شامل کیا گیا۔
سردار محمد ابراہیم خان 24 اکتوبر 1947 سے 12 مئی 1950 تک اور پھر 13 اپریل 1957 سے 30 اپریل 1959 اور 5 جون 1975 سے 30 اکتوبر 1978 تک اور آخری بار 25 اگست 1996 سے 25 اگست 2001 تک آزاد کشمیر کے صدر رہے۔ اس طرح مجموعی طور پر وہ ساڑھے بارہ سال تک اقتدار میں رہے۔
اُن کا انتقال 88 برس کی عمر میں 31 جولائی 2003 کو ہوا۔ مُسلم کانفرنس سے وابستہ رہنے کے بعد آزاد کشمیر پیپلز پارٹی سے منسلک رہے۔ پسماندگان میں سردار جاوید ابراہیم

خان، سردار خالد ابراہیم خان، سردار فاروق ابراہیم خان اور ایک بیٹی عفت ہما ہیں۔ (جاری ہے) 

سردار محمد ابراہیم خان

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی