i پاکستان

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس،رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کی ضمانت منظورتازترین

October 12, 2022

اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی ضمانت منظور کرلی، مراد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کو سوات کی صورتحال کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی درخواست ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کی۔ عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ کیا اپنے ملک اور خوداری کی بات کرنا غداری ہے، حکومت کو سوات کی صورت حال کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی