i پاکستان

چینی قونصل خانے کی جانب سے گوادر کے غریب لوگوں کیلئے آٹے کے 10 ہزار تھیلے کا عطیہتازترین

May 04, 2023

چینی قونصلیٹ کراچی کی جانب سے گوادر کے سیکڑوں افراد عطیہ کیے گئے 10,000 مفت آٹے کے تھیلے وصول کرنے والے بن گئے،ہر خاندان کو 10 کلو گرام آٹے کے تین تھیلے مل دیئے گئے۔ گوادر پرو کے مطابق کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی، سرکاری محکموں، مقامی انتظامیہ اور پاک فوج کے اشتراک سے شروع کیے گئے انسان دوستی کے تازہ عمل کے سلسلے میں ہر خاندان کو 10 کلو گرام آٹے کے تین تھیلے ملے۔ گوادر پرو کے مطابق زیادہ تر وصول کنندگان کا تعلق ماہی گیر برادری سے ہے۔ ماہی گیروں کی تنظیم فشرمین نیشنل پارٹی کے سیکرٹری آدم قادر بخش نے قونصلیٹ جنرل کی طرف سے آٹے کے تھیلوں کے عطیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی لہر سے بری طرح متاثر غریب لوگوں کو اس طرح کی امداد دینا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر بزنس سنٹر میں ''پاک چین دوستی زندہ باد، ایک بہتر مستقبل کے لیے ہاتھ میں ہاتھ'' کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے اس موقع پر خطاب کیا اور راشن صدقہ کو عوامی بھلائی قرار دیا۔ دیگر شرکاء میں سی او پی ایچ سی کے ڈپٹی جنرل منیجر ہاو جیان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ اور سی ایس او پاکستان نیوی کیپٹن فہد صادق شامل تھے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ چینی اہلکار نے گوادر میں معاشرے کے غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مفت راشن کی تقسیم کی مہم جاری رکھنے کا اشارہ دیا اور اس بات کا گہرا احساس دلایا کہ چین ہمیشہ مقامی غریبوں کے ساتھ کھڑا ہے اور گوادر کے صحت مند اور غربت سے پاک مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے غربت میں کمی کے اقدامات کے لیے کام کرتا ہے۔ بعد میں، مفت راشن اسکیم کو برقرار رکھنے کے علاوہ طویل مدتی عوامی بہبود کے منصوبوں کو شروع کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک تجویز گوادر میں ساحل سمندر کے طویل حصے کے منتخب پوائنٹس پر پکنک اسپاٹس اور اوپن جیمز تیار کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی