پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو جج فیصلہ نہیں کرسکتا۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں (ن)لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اعلی عدلیہ نے اپنی ساکھ کو خود بحال کرنا ہے۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اس لیے عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عدالتیں سو موٹو تو لیتی ہیں مگر اس بات پر بھی نوٹس لیں کے کیسز کی سنوائی ہو۔ہم ہر ہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں اور یہاں کیس کوئی جانتا نہیں۔ اب تک 4 ججز تبدیل ہو چکے ہیں لیکن کیس کا فیصلہ نہیں ہورہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی