i پاکستان

بینچ چاروں صوبوں کے ججز پر مشتمل ہونا چاہئے، وفاقی و زیر قانونتازترین

April 04, 2023

وفاقی و زیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بینچ چاروں صوبوں کے ججز پر مشتمل ہونا چاہئے، ایک صوبے سے ججز کا بینچ ایسا لگ رہا ہے جیسے تخت لاہور ہے ، جمہوریت ہی ملک کے مسائل کا حل ہے، تمام ادارے اپنا آئینی حق ادا کریں، ادارے کسی ایک شخص کے تابع نہیں ہوتے، سپریم کورٹ اجتماعی سوچ سے حل نکالے۔وفاقی وزار اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بر پھر سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے فل کورٹ کا مطالبہ کردیا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بینچ سارے صوبوں کے ججز کا ہونا چاہیے ، ایک صوبے سے سارے ججز کو نہیں بیٹھنا چاہیے ، ایسا لگ رہا ہے کہ یہ تخت لاہور ہے ، جمہوریت کیلئے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیںِ جمہوریت ہی ملک کے مسائل کا حل ہے ، جمہوریت ہی ہم سب کو اکٹھا رکھ سکتی ہے سارے اداروں کو اپنا آئینی کردار اورفرض ادا کرنا ہے ، گزشتہ روز پارلیمنٹ میں بھی یہی بات دہرائی گئی کہ ادارے اجتماعیت سے چلتے ہیں امید کرتے ہیں کہ نازک معاملے میں ملک ایک دہانے پر کھڑا ہے ، سپریم کورٹ بھی اجتماعی سوچ کے ساتھ معاملے کو آگے بڑھائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی